واشنگٹن،19جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکا وینزویلا پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ واشنگٹن میں حکومتی ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اس طرح کاراکس حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے کہ وہ اس ملک میں متنازعہ آئینی اصلاحات سے باز رہے۔ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان پابندیوں کی زد میں وزیردفاع ولادیمیر لوپیز اور اعلٰی عہدوں پر فائز دیگر شخصیات آئیں گی۔ امریکی حکام ان افراد کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب قرار دیتے ہیں۔ وینزویلا میں کئی ماہ سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک سو کے قریب شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔